جمعہ, دسمبر 19, 2025
انٹرنیشنلچین کی 17ویں طبی ٹیم شعبہ صحت میں تعاون کے فروغ کے...

چین کی 17ویں طبی ٹیم شعبہ صحت میں تعاون کے فروغ کے لئے کوموروس پہنچ گئی

انتانا ناریوو(شِنہوا) کوموروس میں 17 ویں چینی طبی ٹیم کی آمد اور سابقہ ٹیم کی روانگی کے موقع پر دارالحکومت مورونی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوموروس کے وزیر صحت و سماجی تحفظ احمدی سیدی ناہودا نے چینی طبی ٹیموں کی خدمات کو سراہا اور انہیں مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی روزانہ کی وابستگی کے ذریعے آپ نے ہمارے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

احمدی سیدی ناہودا نے مزید کہا کہ چینی طبی ٹیمیں کوموروس کی روزمرہ حقیقتوں کا ’’خصوصی شاہد‘‘ ہونے کے ناطے چین اور کوموروس کی دوستی کی ’’سفیر‘‘ بنی رہیں گی اور کوموروس کے عوام کی صحت، ترقی اور امن کے لئے گہری خواہشات کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔

کوموروس میں چین کے سفیر ہوانگ ژینگ نے کہا کہ 16ویں اور 17ویں چینی طبی ٹیموں کی کوموروس میں تعیناتی 2024 میں فورم آن چائنہ-افریقہ کوآپریشن کے سربراہی اجلاس میں پیش کئے گئے صحت کے شعبے کے شراکتی عملی منصوبے کی ایک مثال ہے۔

سفیر نے کہا کہ 16 ویں چینی طبی ٹیم نے اپنی ذمہ داریاں شاندار انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 17 ویں چینی طبی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ مہارت، طبی اخلاقیات کی پاسداری اور غیر متزلزل لگن کے ذریعے چین-کوموروس دوستی کو مزید فروغ دے گی۔

1994 سے اب تک چین مغربی بحر ہند میں واقع جزیرہ ملک کوموروس میں طبی ٹیمیں بھیج رہا ہے اور نومبر تک تقریباً 6 لاکھ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!