بیجنگ(شِنہوا)چین کی مقامی طور پر تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی قطر کی ہائی سپیڈ ریل شیلڈ ٹنلنگ مشین ’’لنگ ہانگ‘‘ نے 10 ہزار میٹر کا سنگ میل عبور کر لیا اور دریائے یانگسی کے جنوبی کنارے تک پہنچنے کے لئے صرف ایک ہزار میٹر باقی ہیں۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں شنگھائی کے چھونگ منگ ضلع اور تائی کانگ شہر کو جوڑنے والی زیر آب سرنگ کھودتے ہوئے شیلڈ مشین کی لمبائی 148 میٹر ہے، وزن تقریباً 4 ہزار ٹن ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے کٹر ہیڈ سے لیس ہے، جس کا قطر 15.4 میٹر ہے۔
یہ مشین جدید سینسنگ، کھدائی اور لائننگ نصب کرنے کے نظام سے بھی لیس ہے۔
دریائے یانگسی پر چھونگ منگ-تائی کانگ سرنگ کی کل لمبائی 14.25 کلومیٹر ہے، جس میں سے 13.2 کلومیٹر کھودنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ سرنگ ہائی سپیڈ ٹرینوں کو دریائے یانگسی کے نیچے رفتار کم کئے بغیر گزرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
یہ جدید ترین سرنگ سازی دریائے یانگسی پار کرنے والی عالمی معیار کے سرنگ کے لئے ایک اہم مرحلہ وار پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے اور پوری ریل لائن کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔



