جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی یونین کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر مشاورت...

چین اور یورپی یونین کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر مشاورت کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین (ای یو) نے الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کے اصول اور موقف بدستور یکساں ہیں اور چین مکالمے اور مشاورت کے ذریعے یورپی یونین کے ساتھ اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ پوری صنعت کے لئے ایک جامع حل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین بھی چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گی، دونوں فریقین کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر موثر عملدرآمد کرے گی اور خلوص نیت کا مظاہرہ کرے گی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!