جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینچین نے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا...

چین نے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کردیا

ہائیکو(شِنہوا)چین نے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) میں جزیرے بھر کے لئے خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کر دیا جو رقبے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی آزاد تجارتی بندرگاہ ہے۔ اس اقدام سے بیرون ملک سے آنے والی اشیاء کے لئے مزید آزادانہ داخلہ، زیرو ٹیرف کے دائرہ کار میں توسیع اور مزید کاروبار دوست اقدامات میسر آئیں گے۔

اس پیش رفت کو دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تحفظ پسندی کے رجحان کے دوران آزاد تجارت کے فروغ اور اعلیٰ معیار کی وسعت کی پالیسی کی توسیع کے لئے چین کی جاری کوششوں میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے انتظامات کے تحت 30 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر مشتمل استوائی خطے کے اس جزیرے کو خصوصی کسٹمز نگرانی زون قرار دیا گیا ہے۔ یہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی ترقی کے نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے جس کے ذریعے اشیاء، سرمائے، افرادی قوت اور ڈیٹا کی مزید آزادانہ نقل و حرکت ممکن ہو سکے گی جو زیرو ٹیرف، ٹیکس کی کم شرح اور ایک سادہ ٹیکس نظام پر مبنی ہوگی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!