جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینچینی شہر یی وو میں 10 ہزار غیرملکیوں کا بنیادی طبی بیمہ...

چینی شہر یی وو میں 10 ہزار غیرملکیوں کا بنیادی طبی بیمہ سکیم سے استفادہ

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو میں روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چین کی بنیادی طبی بیمہ سکیم میں شامل ہونے والی 10 ہزارویں غیر ملکی بن گئی، جس کی مقامی حکومت نے تصدیق کی ہے۔

چھوٹے سامان کا دارالحکومت کہلایا جانے والا یی وو دنیا کے 233  ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی روابط رکھتا ہے اور ہر سال تقریباً 6  لاکھ غیر ملکی تاجروں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

روزانہ تقریباً 30 ہزار غیر ملکی تاجر سرگرم رہتے ہیں اور 1500 سے زائد اہل خانہ مقامی طور پر مقیم ہیں، جس کے باعث قابل رسائی طبی بیمہ سہولیات کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل غیر ملکیوں کے لئے بیمہ کے اختیارات صرف مقامی اداروں میں ملازمت کرنے والوں تک محدود تھے، جس کے باعث فری لانس یا آزاد طور پر کام کرنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ بیمہ سہولت سے محروم رہتے تھے۔ اس خلا کو پر کرنے کے لئے یی وو میڈیکل انشورنس بیورو نے قومی سطح کی معاونت کے ساتھ ایک پروگرام کا آغاز کیا، جس کے تحت کم از کم دو سالہ رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو آزادانہ ملازمین کے طور پر بیمہ سکیم میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ اس اقدام کے تحت انہیں چینی شہریوں کے برابر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اہل غیر ملکی مقامی رہائشیوں کی طرح ہی پریمیم ادا کرتے ہیں اور انہیں وہی بیمہ کوریج حاصل ہوتی ہے، جس میں اخراجات کی وصولی کی حدود اور تناسب شامل ہیں۔ اس پروگرام کو یی وو کے سکولوں میں داخل غیر ملکی بچوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

2019  سے اب تک مستفید ہونے والے غیر ملکیوں نے 95 ہزار 500  طبی خدمات کے لئے بیمہ کا استعمال کیا ہے، جس پر طبی بیمہ فنڈ کا مجموعی خرچ 2 کروڑ 40 لاکھ یوآن (تقریباً 34 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!