اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین امن اور استحکام کی بحالی کے لئے شام کی کوششوں میں...

چین امن اور استحکام کی بحالی کے لئے شام کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرے گا ، چینی مندوب

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ (وسط ، سامنے) مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین امید کرتا ہے کہ شام جلد از جلد امن حاصل کرتے ہوئے استحکام کو بحال کرےگا،اس عمل میں چین  تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ  میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام سے متعلق اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس سے  خطاب میں  کہا کہ حال ہی میں شام کی صورتحال میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں جس پر چین کی گہری نگاہ ہے۔

گینگ نے زور دیا کہ سلامتی کی صورتحال کو مستحکم کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے شام میں تمام متعلقہ فریقین سے درخواست کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافہ کرنے والی کارروائیوں سے گریز کریں تاکہ نئے تنازعات کو روکا جاسکے۔

 مندوب نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں پر حملے روکنے کے لئے اقدامات کریں اور ملک میں سفارتی مشنزاور غیر ملکی باشندوں کی سلامتی کا تحفظ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام کے ریاستی ادارے فعال رہیں گے تاکہ سماجی نظم کی بحالی کےلئے حالات پیدا کئے جا سکیں اور بااثر ممالک خاص طور پر خطے کے مما لک شام میں صورتحال کو مستحکم کرنے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!