اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ معائنہ جاتی دورے پر چین کے علاقے مکاؤ پہنچ...

شی جن پھنگ معائنہ جاتی دورے پر چین کے علاقے مکاؤ پہنچ گئے

چین  کے جنوبی مکاؤ میں چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ (شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ بدھ کی سہ پہر خصوصی طیارے سے مکاؤ پہنچ گئے ہیں۔

صدر شی جمعہ کو مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وہ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔

ہوائی اڈے پر ایک مختصر خطاب میں شی نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں مکاؤ کی خصوصیات کے ساتھ "ایک ملک، دو نظام” کو کامیابی ملی جس کا دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا۔ اس نے زبردست قوت اور منفرد کشش کا مظاہرہ بھی کیا۔

انہوں نے مکاؤ کو مادر وطن کی ہتھیلی پر موتی قرار دیا اور مکاؤ کے امید افزا مستقبل پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ مکاؤ کے باشندوں کی شان اور تمام چینی عوام کا فخر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!