اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ہائیڈروجن پر مبنی آٹو پینل پیداواری لائن فعال

چین میں ہائیڈروجن پر مبنی آٹو پینل پیداواری لائن فعال

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ژانگ جیاکو میں ایچ بی آئی ایس گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ہائیڈروجن پر مبنی پیداواری لائن کو ایک سٹیل آٹو پینل کے ذریعے چلایاجارہاہے-(شِنہوا)

شی جیاژوانگ(شِنہوا)مقامی سٹیل انڈسٹری کی سرکردہ ایچ بی آئی ایس گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق  چین کے صوبے ہیبے میں آٹو سٹیل پینلز کے لئے ہائیڈروجن پر مبنی پیداواری لائن فعال کردی گئی ہے۔

ایچ بی آئی ایس کا دعویٰ ہے کہ یہ پیداواری لائن دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی پیداواری لائن ہے۔ یہ سالانہ 15لاکھ ٹن ہائی اینڈ، ماحول دوست اور کم کاربن آٹو پینل مواد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہائیڈروجن میٹالرجی ایک سٹیل بنانے کا عمل ہے جو کوئلے کے بجائے ہائیڈروجن کا استعمال کرتا ہے  جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بی ایم ڈبلیو اور گریٹ وال موٹر جیسے کار سازوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایچ بی آئی ایس کا مقصد سٹیل اور گاڑیوں کی صنعتوں کے درمیان تعاون کے ذریعے کاربن کے اخراج میں مجموعی کمی کے ساتھ اس شعبے کے لئے ایک ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی چین بنانا ہے۔

چین 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور 2060 تک کاربن کے خاتمے کے "دوہرے کاربن” ہدف کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!