چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے گوانگ ژو بائی یوآن بین الاقوامی ا ئیر پورٹ پر ایک بھارتی مسافر (بائیں) چین کے بڑے موبائل ادائیگی کے پلیٹ فارم میں سے ایک وی چیٹ پے سے متعلق آگاہی حاصل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی مالیاتی خدمات مہیا کرنے والی کمپنی یونین پے انٹرنیشنل نے معروف چینی ادائیگی پلیٹ فارم وی چیٹ پے کے تعاون سے چینی مین لینڈ میں غیرملکی سیاحوں کے لئے ادائیگی کی وسیع تر خدمات متعارف کردی ہیں جس کا مقصد مزید متنوع اور آ سان ادائیگی کے آپشنز فرا ہم کر نا ہے۔
یونین پے کے مطابق بینکاک بینک موبائل بینکنگ اور نیورپے سمیت 8 غیر ملکی ای ویلٹس استعمال کرنے والے مسافر اب چین کے وی چیٹ کیو آر کوڈز کو اسکین کرکے مین لینڈ میں ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
یہ اپ گریڈ غیرملکی سیاحوں کے داخلہ اور قیام کو آسان بنانے کے لئے چین کے وسیع تر اقدامات میں سے ایک اہم قدم ہے۔ چین نے منگل کو مختصرقیام سے متعلق اپنی ویزہ فری پالیسی میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے اہل غیر ملکی مسافروں کے لئے قیام کی 72اور 144 گھنٹے کی ابتدائی مدت کو بڑھا کر 240 گھنٹے یا 10 دن کردیا۔
چین غیر ملکیوں کے لئے موبائل ادائیگی کا طریقہ کار آسان بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ غیر ملکی مسافر اب ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے بڑے اداروں کے جاری کردہ کریڈٹ کارڈز کو علی پے اور وی چیٹ پے جیسے مقامی پلیٹ فارمز سے منسلک کرسکتے ہیں۔
نومبر میں غیر ملکی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے وی چیٹ پے لین دین کی تعداد جولائی 2023 میں ہونے والے لین دین سے 6.4 گنا بڑھ گئی تھی۔
