اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین-آسیان تعاون خطے کے لئے مفید ہے،ملائیشین عہدیدار

چین-آسیان تعاون خطے کے لئے مفید ہے،ملائیشین عہدیدار

ملائیشیا کے  وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک  کوالالمپور میں شِنہوا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور (شِنہوا)چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تعاون نے خطے کو بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے بہت فائدہ پہنچایا ہے۔

ملائیشین وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فو ک نے ملائیشیا-چین سربراہ اجلاس 2024 سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملائیشیا یکم جنوری 2025 سے آسیان کی صدارت سنبھالنے کے بعدچین کے ساتھ مل کر اس کامیابی کو مزید آگے بڑھائے گا اور ملائیشیا-چین تعلقات کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کے  فروغ  کے لیے پرعزم ہیں جہاں ترقی مساوی ہو اور مواقع مشترک ہوں۔ آسیان کے لئے ہمارا وژن یہ ہے کہ یہ بدلتی ہوئی دنیا میں استحکام، اختراع اور اتحاد کی روشنی کو پھیلائے۔

انہوں نے کہا کہ  آسیان کی ترقی میں چین  ایک مستقل شراکت دار رہا ہے۔ تبدیلی لانے والی بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں سے لے کر کٹنگ ایج سرمایہ کاری تک چینی اداروں  نے خطے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے شعبوں میں ترقی اور تعاون میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملائیشیامیں چین کے سفیر او یوجیانگ نے کہا کہ چین  ملائیشیا کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطح کی پیداواری ترقی اور نئی نسل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے حوالے سے اس کی خواہشات کو حقیقت کا روپ دینے میں تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!