چین کےجنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہرشی گازے میں لوگ کسانوں کے نئے سال کے موقع پر سامان کی خریداری کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی بیرونی تجارتی مالیت رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 11.22 ارب یوآن (1.56 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.4 فیصد کا اضافہ اور قومی اوسط سے 4.5 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
لہاسا کسٹمز کے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران خطے کی درآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 18.2 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا جبکہ برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 8.5 فیصد کی شرح سے بڑھی۔
علاقائی صدرمقام لہاسا اور شی گازے شہر "دوہرے انجن” کا کام کرتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شی گازے کا تجارتی حجم 12 فیصد اضافے سے 5.85 ارب یوآن تک پہنچ چکا ہے جبکہ لہاسا کا تجارتی حجم 5.32 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔
خطے کی ہمسایہ نیپال کے ساتھ تجارت گزشتہ برس کی نسبت 75.8 فیصد اضافے سے 4.42 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
شی زانگ چین کا ایک سرحدی خطہ ہے جو اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی پیروی کررہا ہے۔
