اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں آڈی-ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی کے کارخانے میں بڑے...

چین میں آڈی-ایف اے ڈبلیو نئی توانائی گاڑی کے کارخانے میں بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان   آڈی ایف ڈبلیو اے نیو انرجی وہیکل کمپنی لمیٹڈ کی تعارفی ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ چھون (شِنہوا) آڈی اور چین کے معروف گاڑی ساز ادارے ایف اے ڈبلیو کے درمیان تعاون کے منصوبےآڈی ایف اے ڈبلیو نیو انرجی وہیکل کمپنی لمیٹڈ نے چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین میں تمام الیکٹرک ماڈلز کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی ہے۔

یہ چین میں خالصتاًالیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے لئے  جرمن لگژری کار ساز ادارے  کا پہلا پیداواری مرکز ہے جہاں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزارگاڑیوں سے زائد کی پیداواری گنجائش ہے۔

یہ پیداواری مرکز گاڑیوں کی پیداوار کی مکمل ویلیو چین پر مشتمل ہے اور اس میں ایک پریس شاپ، باڈی شاپ، پینٹ شاپ اور گاڑیوں کی اسمبلی کی سہولتیں موجود ہیں۔

آڈی اے جی کے سی ای او گرناٹ ڈولنر کا کہنا ہے کہ  آڈی ایف اے ڈبلیو نیو انرجی وہیکل کمپنی میں پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہم چینی مارکیٹ کے ہمراہ اپنی وابستگی کو قائم رکھ کراپنی الیکٹرک  حکمت عملی کو  ایک اہم قدم کے طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔

ڈولنر کا مزید کہنا تھا کہ  یہاں تیار ہونے والے ماڈلز ہمارے مقامی ماڈلز  میں اہم کردار ادا کریں گے اور اس اہم مارکیٹ میں ہمارا حصہ مستحکم کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!