اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں خال مال کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے...

چین میں خال مال کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کا اعلان

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہی گینگ کی ایک کمپنی کی ورکشاپ میں عملہ گریفین لبریکنٹ آئل تیار کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) اور 3 دیگر چینی اداروں نے خام مال کی صنعت کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل جاری کیا ہے جس میں اگلے 3 سال میں اپ گریڈ کے معیار کو واضح کیا گیا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ صنعت کے معیار کو بڑھانے کا مقصد اس شعبے کو اعلیٰ درجے کی فراہمی کی سمت لے جانا ، ڈھانچہ بہتر کرنا، ماحول دوست ترقی میں اضافہ کرنا، ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت اور ایک محفوظ صنعتی نظام کا قیام شامل ہے۔

منصوبے کے تحت 2027 تک پیٹرو کیمیکلز، کیمیکلز، اسٹیل، غیرآہنی دھاتیں، تعمیراتی مواد، نایاب زمین اور سونے جیسی صنعتوں کے لئے معیار کی تشخیص اور اصلاح مکمل کرلی جائے گی۔

لائحہ عمل کے مطابق اہم شعبوں میں صنعتی معیار کو 2027 تک شائع اور نافذ کیا جانا چاہئے جس میں ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق 200 سے زائد معیار، نئے مواد سے متعلق 100 سے زائد اور ماحول دوست و کم کاربن میں پیشرفت کے بارے میں متعلق 100 سے زیادہ معیار شامل ہیں۔

نئے مواد کی صنعت میں خاص طور پر بڑے پیمانے پر مسلسل ترقی ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار چھانگ گو وو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی نئی مواد کی صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت میں 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ یہ پورے سال میں 80 کھرب یوآن (تقریباً 11 کھرب امریکی ڈالر) سے زائد ہوجائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!