چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی میں ارمچی ڈی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈےکا منظر-(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور بیلاروس کے دارالحکومت منسک کو ملانے والے نئے فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔
سنکیانگ کے ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق یہ بیلاروس کی بیلاویہ ایئرلائنز کی جانب سے چین میں شروع کیا جانے والا پہلا فضائی روٹ ہے۔ یہ نئی سروس بوئنگ 737-800 طیاروں کے ساتھ چلائی جائے گی، ابتدائی طور پر ہر ہفتے ایک پرواز چلائی جائے گی۔
سنکیانگ ایئرپورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق نئے فضائی راستے سے چین اور مشرقی یورپ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی توقع ہے، جس سے تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، تکنیکی جدیدیت اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں زیادہ تعاون کو فروغ ملے گا۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک ارمچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 7 نئے بین الاقوامی مسافر روٹس متعارف کرائے ہیں اور 3 ممالک کے ساتھ فضائی رابطوں میں توسیع کی ہے جس میں ایک وہ روٹ بھی شامل ہے جو غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایئرپورٹ اب آنے اور جانے کے کل 21 بین الاقوامی روٹس کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
