اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین:مکاؤ کے روایتی پکوان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں

چین:مکاؤ کے روایتی پکوان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں

 

ہیڈلائن:

چین:مکاؤ کے روایتی پکوان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہے  ہیں۔

جھلکیاں:

روآ دو کنہا ،تائے پا  گاؤں کےقلب میں واقع ایک تنگ مگر گہما گہمی والی پیدل چلنے کی گلی ہے۔یہاں کے مشہور بادام کے بسکٹ، ایبلون پف پیسٹری، گوشت کی پف پیسٹری اور چکن بسکٹ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ تفصیلات وڈیو میں

شاٹ لسٹ:

1-روا ٓدو کنہا کےمختلف مناظر

2-اسٹینڈ اپ1(انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

3-فونگ کائی بیکری کے مختلف مناظر

4-اسٹینڈ اپ2(انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

5-فونگ کائی بیکری میں بسکٹ بنانے کے مناظر

6-ساؤنڈ بائٹ1(چینی): کو چھی لون،مالک، فونگ کی بیکری

7-اسٹینڈ اپ3(انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

8-ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): ایونٹینو لام، مالک، وونگ کائی کیفے

9-ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ژے شین شین، سیاح

10-ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): آریان لی کورے، سیاح

تفصیلی خبر:

اسٹینڈ اپ1(انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

"روا ٓدو کنہا میں خوش آمدید۔ یہ ایک پرتگالی نام ہےجس کا مطلب  کنہا اسٹریٹ ہے۔ یہ تائے پا  گاؤں کےقلب میں واقع ایک تنگ مگر گہما گہمی والی پیدل چلنے  کے لئے گلی ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

’’ہمارا پہلا پڑاؤ ایک صدی سے زائد عرصے سے یہاں قائم فونگ کائی بیکری ہے۔آپ یہاں کے مشہور بادام کے بسکٹ، ایبلون پف پیسٹری، گوشت  پف پیسٹری اور چکن بسکٹ خرید سکتے ہیں۔ میں آج ان کے کارخانے کا دورہ کرکے آ پ کو یہاں بسکٹ بنانے کے طریقے  دکھاؤں گی۔’’

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): کو چھی لون،مالک، فونگ کائی بیکری

"میرا بیٹا میرے دادا کے بعد چوتھی نسل ہے، اور ہماری دکان شروع سے اسی گلی میں چل رہی ہے۔’فونگ  کائی بیکری‘ کا نام میرے دادا  کو فونگ کے نام پر ہے۔پرانے وقتوں میں یہاں لوگوں کی آبادی کم تھی لیکن جب مکاؤ کو واپس اپنے وطن کےسپرد کیا گیا تو حکومت نے یہاں مقامی سیاحت کو فروغ دیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ کے کئی غیر ملکی سیاحوں نے مکاؤ کا دورہ کیا۔یہ گوشت کی پف پیسٹری ہے، جو اصل میں سرخ خمیری دودھ کے دہی سے بنی تھی، لیکن اب اس میں چکنائی کم کرنے کے لئے اسے تبدیل کیا گیا ہے۔‘‘

اسٹینڈ اپ3(انگریزی): گو یوچھی، نمائندہ شِنہوا

"اب میں وونگ کائی کیفے میں ہوں۔یہ کیفےمٹی کے خاص برتن میں کافی بنانے کے لئےمشہور ہے۔ میں نے ابھی اس کا ذائقہ چکھا ہے، یہ ناقابل یقین حد تک ہموار اور بہت گہرے ذائقے کی حامل ہے۔ بہت اعلیٰ۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی): ایونٹینو لام، مالک، وونگ کی کیفے

’’یہ علاقہ اب سیاحتی مقام بن چکا ہے اس لئے ہماری ٹیم سیاحوں کو پرانے مکاؤ کا ماحول دینا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ یہاں آنے والے سیاح پرانے مکاؤ کو جان جائیں۔ ہمارے کھانے، دودھ کی چائے، کافی  اور ہر چیز میں اصل ذائقے پائے جاتے ہیں۔مکاؤ کی اپنے وطن حوالگی سےقبل ہم روزانہ تقریباً 100 بوتلیں فروخت کرتے تھے اب یہ تعداو روزانہ ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا فرق ہے۔’’

ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ژے شین شین، سیاح

’’مونگ پھلی کے مکھن سےبنا توس میرا پسندیدہ ہے، میں جب بھی یہاں آتی ہوں اسے لازمی آرڈر کرتی ہوں۔مجھے سالن والےتوس بھی پسند ہیں، جیسے کری بیف برسکٹ نوڈل اور کری بیف اسنیکس۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ4(انگریزی): آریان لی کورے، سیاح

"یہ جگہ،یہاں کی گلیاں، عمارتیں بہت شاندار ہیں۔میں نےابھی تک صرف انڈے کی ٹارٹس آزمائی ہیں، جو بہت مزیدار  ہیں۔ یہ بہت بہترین ہے۔”

مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!