اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، یوکرین

روسی میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، یوکرین

دونستک میں تباہ شدہ مکانات دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

کیف (شِنہوا) یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں روس کے بیلسٹک میزائل حملے کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہو گئے۔

ریاستی ایمرجنسی سروس  نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حملے اتوار کی شام کئے گئے تھے۔

سومی علاقے کی فوجی انتظامیہ کے مطابق ایک میزائل نے گنجان آباد علاقے میں واقع  9  منزلہ رہائشی عمارت  کو نشانہ بنایا جبکہ دوسرے میزائل نے  ایک اہم شہری سہولت کو نشانہ بنا یا جس سے شہر بجلی سے محروم ہوگیا۔

ان حملوں میں کم از کم 6 رہائشی عمارتوں اور 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 400 افراد انخلا پر مجبور ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!