اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافریقی یونین کی جی 20 میں شمولیت عالمی جنوب کے عروج کی...

افریقی یونین کی جی 20 میں شمولیت عالمی جنوب کے عروج کی محرک

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایک شہری جی 20 کے لوگو کے سامنے سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

ایتھوپیا(شِنہوا)ایتھوپیا کے پالیسی سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں مواصلات اور اشاعت کے مشیر بالیو ڈیمیسی  نے کہا ہے کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لئے ایک اہم فورم بن گیا ہے۔

بالیو ڈیمیسی کا کہنا ہے کہ 2024 کے سربراہی اجلاس کا موضوع "ایک منصفانہ دنیا اور ایک پائیدار سیارے کی تعمیر” ہے۔ ایجنڈے کے لئے 3 اہم ترجیحات بھی طے کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ ترجیحات مساوی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جی 20 کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

بالیو ڈیمیسی نے کہا کہ  ستمبر 2023 میں افریقی یونین (اے یو) جی 20 کا مکمل رکن بن گیا، جس نے تقریباً 1.5 ارب افریقیوں کی نمائندگی کے علاوہ ایک متحد معاشی اور سیاسی طاقت کے طور پر افریقہ کی صلاحیت کو نمایاں طور پر تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 میں اے یو کی شمولیت نہ صرف عالمی امور میں افریقہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ غربت اور ترقی جیسے اس کے اہم مسائل کو حل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

بالیو ڈیمیسی نے کہا کہ چین پہلا ملک تھا جس نے واضح طور پر جی 20 کی اے یو کی رکنیت کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔بالیو ڈیمیسی نے کہا کہ چین مسلسل اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر افریقہ کی وکالت کرتا ہے، جس کا مقصد زیادہ منصفانہ عالمی نظم ونسق کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر افریقہ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی حمایت کرنا ہے۔بالیو ڈیمیسی نے کہا کہ جی 20 میں اے یو کی رکنیت عالمی حکمرانی میں افریقی ممالک کی نمائندگی کو نمایاں طور پر مضبوط کرتی ہے۔ یہ شمولیت بین الاقوامی مباحثوں میں ان کی آواز کو زیادہ موثربناتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!