اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینزمبابوے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کا خواہاں

زمبابوے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کا خواہاں

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران زمبابوے کے بوتھ پر ایک نمائش کنندہ کا تصویر کے لئے انداز۔(شِنہوا)

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اور زمبابوے کے درمیان تجارتی حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب وہ چین کو مختلف نوعیت کی اشیاء برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

زمبابوے کے تجارتی تشہیری ادارے زم ٹریڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز سیمیلو نکالا نے کہا کہ اس وقت ہماری باغبانی مصنوعات بنیادی طور پر یورپی یونین اور برطانیہ کو برآمد کی جارہی ہیں، ہم اب اسے متنوع بنانے پرغور کررہے ہیں اور خاص کر مشرق وسطیٰ ، چین، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت ایشیائی منڈیوں کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

زمبابوے اور چین کے تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل 2022 میں دونوں کے درمیان ہونے والا ترش پھلوں کا معاہدہ تھا جس کے تحت زمبابوے کی کمپنیوں نے چین کو تازہ ترش پھل برآمد کرنا شروع کئے تھے۔

نکالا نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں ناشپاتی کی برآمدات کے لئے ایک تجارتی معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں جو ہماری برآمدی منڈیوں کو متنوع بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ بلیو بیری، تل اور مرچ سمیت اضافی تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

حالیہ برسوں میں زمبابوے۔ چین دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

زمبابوے میں چینی سفارت خانے کے مطابق 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران تجارت میں 25.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

زمبابوے نے چین کو 2.1 ارب ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا جبکہ 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں، جس سے اس کا تجارتی سرپلس تقریباًایک ارب ڈالر رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!