اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسعودی عرب کی غزہ میں سکول پر بمباری کی شدید مذمت

سعودی عرب کی غزہ میں سکول پر بمباری کی شدید مذمت

سعودی عرب نے اسرائیل کی شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں ابو عاصی سکول پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے زیراہتمام چلنے والے سکول ابو عاصی پر بمباری اور شہری آبادی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو شہریوں، امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ میں ابو عاصی سکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 70 سے زیادہ فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!