اسرائیلی فورسز کی غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بمباری پیر کی صبح کی گئی۔24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 70 کے قریب افراد غزہ پٹی کے شمال میں شہید ہوئے
۔غزہ کی پٹی میں مزید ہلاکتوں کے بعد فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 43846 اور زخمیوں کی 103740 ہو گئی ہے۔
