اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ژے جیانگ اور ازبکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا...

چین کے ژے جیانگ اور ازبکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

ازبکستان کے تاشقند ائیر پورٹ پر ازبکستان ائیر ویز کا ایک مال بردار طیار ہ کھڑا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ اور ازبکستان کے شہر تاشقند کے درمیان براہ راست مسافر پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ہانگ ژو شیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق ازبکستان ائیر  ویز  کی یہ 2 طرفہ پروازیں اتوار کو چلیں گی، یہ  تاشقند سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر اڑان بھرکر بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 10 بجے ژے جیانگ کے صوبائی دارالحکومت ہانگ ژو پہنچے گی۔

واپسی کی پرواز ہانگ ژو سے بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 11 بجکر 30 منٹ  پر روانہ ہوگی اور  اگلے روز مقامی وقت کے مطابق صبح4 بجکر 10 منٹ  پر تاشقند پہنچے گی۔

اس نئی پرواز کے آغاز کے ساتھ ہانگ ژو شیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے چلائی جانے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے جو  4 براعظموں کے 21 ممالک کا احاطہ کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!