چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے آن جنگ ریلوے اسٹیشن پر پانڈا کے موضوع پر چلنے والی سیاحتی ٹرین کے ریستوران میں پیسٹریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں کیٹرنگ کے شعبے میں معاون پالیسیوں کی بدولت اکتوبر کے دوران شرح نمو مستحکم رہی جس کی بدولت صارفین نے زیادہ خریداری کی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ اس شعبے کی آمدن 495.2 ارب یوآن (تقریباً 68.8 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے اکتوبر کے دوران اس شعبے کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ کر تقریباً 44 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
چائنہ کوزین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں نمو ستمبر کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس شعبے کی آمدن گزشتہ ماہ چین کی اشیائے صرف کی مجموعی فروخت کا 10.9 فیصد تھی جو ستمبر سے 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
چین میں اکتوبر کے دوران کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے دوران فروخت تیزی سے بڑھی اور صارفین کی توقعات میں بہتری آئی۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ملک میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر سے 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
