ہرینی امر سوریا ایک بار پھر سری لنکا کی وزیراعظم بن گئیں۔ پیر کوسری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا دوبارہ وزیراعظم مقرر کیا۔سری لنکن صدر نے تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی سونپ دیا۔صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے۔
