اداکارہ لیلی زبیری نے کہا ہے کہ مجھے ماضی میں راج کپور نے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن میں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ایک ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلی زبیرینے بتایا کہ ماضی میں شارجہ کپ میں انہیں مدعو کیا گیا تھا جہاں ان کی ملاقات راج کپور سے ہوئی،
میچ کے دوران میری اور راج کپور کی تصاویر کھینچی گئیں تو بھارتی اداکار نے ان تصاویر پر آٹو گراف مانگا اور بتایا کہ وہ اپنی پونا اکیڈمی میں لیلی زبیری کے ڈرامے دکھاتے ہیں تاکہ شاگردوں کو اداکاری سکھائی جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر بہت فخر محسوس ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے راج کپور نے جب اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی تو میں نے انکار کر دیا، میں نے اپنے ملک میں ہی کام کرنے کو ترجیح دی۔
