بھارت میں سموگ کے باعث نئی دہلی میں تما م سکولز تا حکم ثانی بند کر دیئے گئے، آن لائن کلاسز شروع،تعمیراتی سرگرمیوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں سخت کر دیں گئیں۔ پیر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کے باعث فضائی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کچھ علاقوں میں ہوا کا معیار خطرناک 1,081 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بھارت کی آلودگی کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ قومی دارالحکومت کے علاقے کی 24 گھنٹے ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ 484 تھی، جسے شدید پلس کے طور پر درجہ بندی کیا گیا، جو اس سال سب سے زیادہ ہے۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے اسکولوں کوتا حکم ثانی بند، تعمیرات کو روک دیا ہے اور غیر ضروری ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
حکام نے دہلی کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسز منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ حکام کو امید ہے کہ بچوں کو گھر پر رکھنے سے ٹریفک میں نمایاں کمی آئے گی۔
