چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں ملک کے پہلے مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کردہ گہرے سمندر میں ڈرلنگ کرنے والے جہاز مینگ شیانگ کی کمیشننگ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
شین زین (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے بندرگاہوں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ ان کی لاجسٹک مرکز کے طور پر صلاحیت کو بہتر بنا یا جا سکے۔ اس کے علاوہ بندرگاہوں کو مکمل خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی سطح پر بندرگاہوں کی ہم آہنگ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
ہی نے یہ بات جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے تحقیقی دورے میں کہی جہاں انہوں نے گوانگ ژو شہر میں نان شا بندرگاہ اور شین زین شہر میں شیکو بندرگاہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ بندرگاہیں اقتصادی ترقی میں اہم مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی تجارت میں لچک اور سہولت کو بڑھانے کے لئے بندرگاہوں کی تیز رفتار ڈیجیٹل اور اسمارٹ تبدیلی پر بھی زور دیا۔
ہی نے بندرگاہوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی کوششوں میں سہولیات، ٹیکنالوجیز، انتظامی امور اور خدمات کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
