اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور برازیل کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،چینی...

چین اور برازیل کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں،چینی صدر

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو پہنچنے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

ریو ڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ چین اور برازیل کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی لانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے خواہاں ہیں۔

چینی صدر نے یہ بات گروپ 20 کے 19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے برازیل پہنچنے اور برازیل کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورے کے موقع پر اپنے ایک تحریری بیان میں کہی۔ شی جن پھنگ نے برازیل کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل ہم خیال دوست ہیں جن کی خواہشات ایک جیسی ہیں اور اچھے شراکت دار کے طور پرآگے بڑھ رہے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور برازیل اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں ممالک ماضی کی کامیابیوں کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھنے کے لئے ایک اہم تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی تزویراتی اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرے گا اور چین اور برازیل کے تعلقات کے لئے ایک نئے "سنہری 50 سال” کا آغاز کرے گا۔

جی 20 رہنماؤں کے  19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے منتظر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ترقی کے حصول کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر بڑا کردار ادا کرسکے۔

چینی صدر شی جن پھنگ لیما سے برازیل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس میں شرکت کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!