اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایئر شو چائنہ میں چین کے فضائی وسعت کے خواب کی پذیرائی

ایئر شو چائنہ میں چین کے فضائی وسعت کے خواب کی پذیرائی

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چو ہائی میں 15ویں ایئر شو چائنہ میں شہری انسان بردار اے ایس 700 فضائی جہاز لینڈنگ کررہا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا) چاند کے دور دراز حصے سے حالیہ 15ویں ایئر شو چائنہ کے نمائشی ہال تک 3 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر کی مسافت تک چین کے چھانگ ای-6 مشن کے لائے گئے قمری مٹی کے نمونے نے لاتعداد متجسس حاضرین کے دل موہ لئے۔

چھانگ ای-6 قمری مشن کی واپس آنے والی طشتری اور پیراشوٹ کے ساتھ رکھا گیا قمری نمونہ چین کے قومی خلائی ادارے(سی این ایس اے) کی نمائش میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سی این ایس اے کے عہدیدار ژانگ تاؤ کے مطابق اس نمائش کا مقصد خلائی تحقیق میں چین کی حالیہ پیشرفت اور بین الاقوامی تعاون کو اجاگر کرنا تھا۔

چھانگ ای کی چاند پر روانگی کی افسانوی کہانی سے لے کر قمری مٹی کے ٹھوس ذرات تک 75 ملی گرام کا یہ ٹکڑا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کس طرح چین کا پرواز کا قدیم خواب ایک اہم حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہے۔

جمعہ کو چین نے کارگو خلائی جہاز تیان ژو-8 خلا میں بھیجا جس نے تیان گونگ خلائی سٹیشن کو سامان کی ترسیل کی۔خلائی ترسیل کے مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں۔چین کی ہوابازی صنعت کے ادارے(اے وی آئی سی) نے ایئر شو میں اپنے دوبارہ قابل استعمال پروں کی حامل خلائی کارگو گاڑی متعارف کرائی۔

اے وی آئی سی کے مطابق یہ تخلیقی شٹل دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر اڑ سکتی ہے اور مقرر کئے گئے ہوائی اڈوں پر افقی طور اتر سکتی ہے۔ اس کا مقصد چین کے خلائی سٹیشن کو سامان کی فراہمی اور وہاں سے سامان لانے کے خرچ میں خاطر خواہ کمی لانا ہے۔

ائیر شو کے دوران اے وی آئی سی نے اپنے شہری انسان بردار اے ایس 700 فضائی جہاز کا تجربہ کیا اور 10 جہازوں کی خریداری کا آرڈر حاصل کیا جبکہ خریداری کے لئے 164 سے زائد معاہدے بھی ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!