بیجنگ:پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ماحول دوست سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ہفتہ کے روز چین کے دارلحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ گرین انوویشن کانفرنس 2025سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ حیدر سید نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے سماجی واقتصادی استحکام حاصل ہوا، سی پیک نے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کو فروغ دیا اور دونوں ممالک نے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ نے دونوں ممالک میں سی پیک کی تعمیروترقی کےلئے اہم کردارادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو سی پیک کی تعمیر وترقی کے بارے میں جاننے اور اس میں سرمایہ کاری کے مزید مواقعوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کا موقع ملا۔
