ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ ترینچین کے جنوبی سیاحتی جزیرے میں ڈیوٹی فری اشیاء کی اقسام میں...

چین کے جنوبی سیاحتی جزیرے میں ڈیوٹی فری اشیاء کی اقسام میں توسیع

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ایک ڈیوٹی فری سٹور پر خواتین گاہک خریداری کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان اپنی آف شور ڈیوٹی فری اشیاء کی فہرست میں 2 نئی اقسام شامل کرکے اس کی گنجائش کو بڑھائے گا جن میں پالتو جانوروں کا سامان اور موسیقی کے منقولہ آلات شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اشیائے صرف کی دیگر اقسام میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، جن میں بعض مصنوعات کا ازسر نو گروپ بندی کرنا یا نئی مصنوعات کا اضافہ شامل ہے۔

ان مصنوعات میں صفائی کے روبوٹ، ویکیوم کلینرز، ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ویڈیو آلات و لوازمات، چھوٹے ڈرون، کمپیوٹر ماؤس اور کی بورڈز شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور اس کے بعد اس جزیرے کی آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ کی فہرست میں کل 47 اقسام کی اشیاء شامل ہوں گی۔ اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس پالیسی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے کم از کم عمر کی حد 16 سے بڑھا کر 18 سال کی جائے گی۔

اس وقت جزیرے کا دورہ کرنے والے مسافر ہر سال فی شخص ایک لاکھ یوآن (تقریباً 14 ہزار 95 امریکی ڈالر) تک کی ڈیوٹی فری خریداری کا کوٹہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ صوبہ گزشتہ 5 سال میں مضبوط آف شور ڈیوٹی فری فروخت رپورٹ چکا ہے، خاص طور پر اس کے بعد جب یکم جولائی  2020 کو سالانہ ٹیکس فری شاپنگ کوٹہ 30 ہزار یوآن سے بڑھا کر ایک لاکھ یوآن فی شخص کر دیا گیا۔

جولائی 2025 میں مقامی کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں اس بڑے کوٹہ میں اضافے سے پہلے کے 5 سال کے مقابلے میں فروخت اور خریداروں کی تعداد بالترتیب 315.3 فیصد اور 123.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!