پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں خطے اور عالمی سطح پر جاری سیاسی و معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلی سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے پاک، برطانیہ تعلقات میں مسلسل بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔



