ہفتہ, دسمبر 13, 2025
پاکستانسپر ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹے...

سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹے سمیت 2 افراد زخمی

کراچی سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس حکام کے مطابق واقعہ جمالی گوٹھ میں نیو غریب آباد قلندری ہوٹل کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے اطلاع ملتے ہی جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت جلات خان ولد محمد شاہ عمر 55سال جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ عزت خان ولد جلات خان عمر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے زخمی راہگیر بارے معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!