بنوں میں بارود سے بھرا رکشہ پولیس چوکی سے ٹکرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ایک رکشہ سوار کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم اس نے رکشہ مزنگہ پولیس چوکی سے ٹکرانے کی کوشش کی ، فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ سوار خود کش بمبار بھی مارا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
دوسری جانب بنوں میں میریان پولیس تھانے پر بھی راکٹ حملہ کیا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



