کراچی پولیس نے پولیو ورکرز پر تشدد کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ایف بی ایریا بلاک 14 گوہر آباد میں گھر جا کر پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف تھانہ جوہرآباد میں مقدمہ نمبر 423/2025 درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والے ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
