ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
تازہ تریناختراع اور ماحول دوست پیش رفت چین کی ترقی کو فروغ دے...

اختراع اور ماحول دوست پیش رفت چین کی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں

شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں ہونے والے آل میڈیا ٹاک شو "چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل” کی تازہ ترین قسط میں ماہرین نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ 5 سال میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے گزشتہ 5 سال میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے جو مسلسل اختراع اور ماحول دوست ترقی کی جانب مسلسل تبدیلی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں ہونے والے آل میڈیا ٹاک شو "چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل” کی تازہ ترین قسط میں کیا۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار شیانگ وی کے مطابق اختراع چین کے لئے 14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ترقی کا ایک اہم محرک بن گئی ہے۔ مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دے کر ملک نے سائنسی تحقیق اور صنعتی اطلاق کے درمیان انضمام کو گہرا کیا ہے جس کے نتیجے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اختراع میں سرمایہ کاری میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال چین کی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر اخراجات 13 ویں 5 سالہ منصوبے کے آخر کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ گئے۔ تحقیق و ترقی کی سطح 2.69 فیصد تک پہنچ گئی جو اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے ممالک کی اوسط سطح کے قریب ہے جبکہ چین میں تحقیق و ترقی کے کارکنان کی تعداد عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔

شیانگ نے کہا کہ اہم تکنیکی شعبوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ نیوکلیئر پاور، ہائی سپیڈ ریل اور بحری انجینئرنگ آلات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، انسان بردار خلائی پرواز اور گہری خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں چین نے پیش قدمی کی ہے اور متعدد عالمی معیار کے سنگ میل قائم کئے ہیں۔

ریاستی کونسل کے ترقی و تحقیق مرکز کے حہ جیان وو نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں چین نے ماحول دوست ترقی میں بھی قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ قابل تجدید توانائی کی تنصیبات تاریخی طور پر تھرمل پاور سے بڑھ چکی ہیں جو ایک ایسے ملک کے لئے ایک سنگ میل ہے جس کا طویل عرصے سے کوئلے پر انحصار تھا۔

حہ جیان وو نے کہا کہ نئی توانائی والی گاڑیوں کے شعبے نے بھی نمایاں ترقی کی ہے اور گزشتہ سال جولائی تک چین میں فروخت ہونے والی نئی مسافر گاڑیوں میں سے آدھے سے زیادہ نئی توانائی والی گاڑیاں تھیں جو ملک کی ماحول دوست تبدیلی کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!