چین ، چینی نائب وزیراعظم لیو گو ژونگ دارالحکومت بیجنگ میں ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی 12 ویں جنرل کانگریس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ (آئی ایف اے ڈی) کے صدر الوارو لاریو سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے جمعہ کے روز ملاقات کے دوران امید ظاہر کی کہ فریقین تجربات کا تبادلہ مزید بڑھائیں گے ، جنوب۔ جنوب اور سہ فریقی تعاون گہرا کرتے ہوئے عالمی ترقیاتی اقدام پر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں زیادہ کردارادا کریں گے۔
ملاقات کے دوران لاریو نے ترقی میں چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہا اور چین کے تجربے سے سیکھنے ، اسے بانٹنے ، غربت کے خاتمے اور زرعی ترقی پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر آمادگی ظاہر کی۔
