منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین، بیجنگ میں 2013 کے بعد سے پانی کے استعمال میں جی...

چین، بیجنگ میں 2013 کے بعد سے پانی کے استعمال میں جی ڈی پی کے تناسب سے کمی

چین، ری سائیکل شدہ پانی بیجنگ کا دوسرا مستحکم آبی ذریعہ بن گیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت آبی وسائل نے کہا ہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران جی ڈی پی کے تناسب سے پانی کے استعمال میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

نائب وزیرآبی وسائل وانگ باؤ ان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیجنگ میں 2013 میں پانی کا استعمال جی ڈی پی کا فی 10 ہزار یوآن ( 1 ہزار 404 امریکی ڈالرز) تھا جو 2023 میں 32.6 فیصد گھٹ کر 9.3 مکعب میٹر رہ گیا۔

وانگ نے کہا کہ ری سائیکل شدہ پانی کی کھپت گزشتہ برس 1.28 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی جو شہر میں کل استعمال شدہ پانی کا  31.4 فیصد ہے۔

نائب وزیر کے مطابق بیجنگ کو یہ کامیابیاں وزارت کی رہنمائی میں دریاؤں اور جھیلوں کا حسن بحال کرنے کی مسلسل کوششوں کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔

وزارت نے ملک بھر کے دریاؤں اور جھیلوں میں حیاتیاتی ماحول بحال کرنے کے لیے ایک رہنما اصول  اور لائحہ عمل جاری کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!