چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر سوئی ہوا شہر کے گاؤں ڈاؤشیانگ کے کھیتوں میں زرعی مشینیں کام کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں موسم خزاں کی اناج کی فصل کی 69.5 فیصد کٹائی مکمل کرلی گئی ہے جو گزشتہ برس سے 2 فیصد زائد ہے۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق اب تک 70 فیصد سے زیادہ مکئی، 69 فیصد سے زیادہ درمیانی سیزن کے چاول اور تقریباً 83 فیصد سویابین کی کٹائی ہوچکی ہے۔
اس کے ساتھ ہی موسم خزاں کی بوائی کا عمل بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں موسم سرما کی 27 فیصد سے زائد گندم اور 42 فیصد سے زائد موسم سرما کی فصلوں کی بوائی ہوچکی ہے۔
وزارت کے مطابق خزاں کی فصل کے ساتھ ساتھ سال بھر کی زبردست فصل حاصل کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں اور اگلے موسم گرما میں اناج و تیل کی پیداوارکومستحکم کیا جائے گا۔
