چینی صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ 22 سے 24 اکتوبر تک روسی شہر قازن میں منعقد ہونے والی 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ انہیں شرکت کی دعوت روسی صدر ولادیمیرپوتن نے دی ہے۔
وزارت خارجہ کی ایک اور ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ برکس میں توسیع کے بعد یہ پہلا سربراہ اجلاس ہوگا جس نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
ماؤ کے مطابق شی چھوٹے اور بڑے ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس اور برکس پلس رہنما مکالمہ میں شرکت کرکے اہم تقاریر کریں گے۔ شی موجودہ عالمی صورتحال، برکس تعاون، برکس میکانزم میں پیشرفت اور مشترکہ تشویش کے اہم امور پر دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
ماؤ نے کہا کہ برکس کے آغاز سے ہی رکن ممالک کثیرجہتی برقراررکھنے اور عالمی امور میں ایک مثبت، مستحکم اور خیرخواہ قوت بننے کے لئے پرعزم ہیں۔
