پیر, اکتوبر 13, 2025
تازہ ترینچینی اور روسی کوسٹ گارڈ کی مشترکہ مشقوں کا اختتام

چینی اور روسی کوسٹ گارڈ کی مشترکہ مشقوں کا اختتام

چائنہ کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز سی فانگ جنوبی بحیرہ چین میں  چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل پانیوں میں گشت کررہا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے بحری جہازوں نے روسی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور گشت کا مشن مکمل کرلیا۔

چائنہ کوسٹ گارڈ کے مطابق 2 چینی بحری جہاز 13 ستمبر کو چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے علاقے ژو شان سے روانہ ہوئے تھے اور 35 دن کا سفر مکمل کرکے جمعرات کو واپس لوٹ آئے۔

مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے پہلی بار شمالی بحر الکاہل کے دور دراز سمندر میں گشت کرنے کے لیے ایک مشترکہ بیڑا تشکیل دیا، جہاں انہوں نے قانون کے تحت ماہی گیری کے جہازوں کا معائنہ و نگرانی کی اور علاقے میں ماہی گیری کا انتظام برقرار رکھا۔

گشت کے دوران انہوں نے مشترکہ مشقیں بھی کامیابی سے مکمل کیں جس میں تلاش و امدادی سرگرمیاں ، نقصان کو روکنا اور زندگی بچانے کے مشنز کے ساتھ ساتھ غیر قانونی جہازوں کی مشترکہ تلاشی بھی شامل تھی۔

چائنہ کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ یہ مشن اس کے سالانہ منصوبے کے تحت ایک معمول کا آپریشن تھا اور اس کا مقصد کسی مخصوص ہدف، علاقے یا ملک کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ عالمی قانون اور اس کا نفاذ کی تکمیل کرنا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!