چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوانگ میں واقع رہائشی کمپلیکس کے باہر لوگ اپنے نئے گھروں کی چابیاں لینے کے لئے جمع ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں کمرشل رہائشی مکانوں کی قیمتوں میں کمی ستمبر کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت مستحکم رہی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پہلے درجے کے شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں 0.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ 0.3 فیصد کمی آئی تھی۔ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
این بی ایس کا کہنا ہے کہ ستمبر کےدوران پہلے درجے کے شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت استعمال شدہ گھروں کی قیمتوں میں 1.2 فیصد کمی آئی۔ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں 0.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔
