اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسربیا کے وزیراعظم کا چین کی تعمیر کردہ ہائی وے کا دورہ

سربیا کے وزیراعظم کا چین کی تعمیر کردہ ہائی وے کا دورہ

سربیا کے وزیراعظم میلوس ویسووچ بلغراد۔ زرین جان۔ نووی ساد ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بلغراد(شِنہوا)سربیا کے وزیراعظم میلوس ویسووچ نے بلغراد۔ ساؤتھ ایڈریاٹک کوریڈور (ای-763) کے ساتھ مونجینو برڈو سرنگ کے دائیں حصے کا دورہ کیا۔ چینی کمپنی نے پرلجینا سے پوزیگا تک ہائی وے کا یہ اہم حصہ تعمیر کیا ہے۔

سربیا کی حکومت کے جاری کردہ  بیان  کے مطابق تقریب میں تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر گوران ویسک سمیت "پوتیوی سربجی” کے قائم مقام ڈائریکٹر زوران دوبنجک نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم میلوس ویسووچ نے اس اعتماد کا اظہار  کیا کہ پاکوورکا- پوزیگا تک کا مکمل حصہ جون 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔

میلوس ویسووچ نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمی سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے جس سے آمدن بڑھے گی، پینشن میں بہتری آئے گی اور ہمارے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سربیا شاہراہوں کی تعمیر میں خطے کی قیادت کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!