مو نٹینیگرو میں بار۔بو لجاری ہائی وے پر ایک پُل دیکھا جا سکتا ہے-(شِنہوا)
بلغراد (شِنہوا) پوڈگورسیا میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین مونٹینیگرو کے اہم غیر ملکی تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی ڈھانچے، قابلِ تجدید توانائی اور سیاحت میں تعاون مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
مونٹینیگرو کے بنیادی ڈھانچے کے نائب وزیراعظم میلون زوگو وچ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مونٹینیگرو کو یورپ سے ملانے والی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
زوگو وچ نے مونٹینیگرو کے اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سیاحت میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے معاہدوں کے ذریعے چین کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔
مونٹینیگرو میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور لو فانگ چھنگ نے قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت بارے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملکوں میں ماحول دوست ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
