چینی صدر شی جن پھنگ کا انہوئی میں چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے قومی ترقی کی حکمت عملیوں سے فائدہ اٹھانے پر زور ۔(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چینی جد یدیت کے فرو غ کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو قائدانہ کردار ادا کر نا چاہئے۔
چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں ہیفے بن ہو سائنس سٹی کے دورے کے موقع شی نے حالیہ برسوں میں انہوئی سے حاصل کردہ اہم سائنسی اور تکنیکی اختراعات کا مشاہدہ کیا اور محققین اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
چینی صدر نے سائنسی اور تکنیکی جد یدیت کو جدت کا ایک لازمی راستہ قراردیتے ہوئے کہا کہ کمیو نسٹ پارٹی آ ف چا ئنہ کی مرکزی کمیٹی سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کا بہت احترام کرتی ہے اور ان کی بے حد قدر کرتی ہے۔
شی نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور عبور حاصل کرنے کے لئے جرات مندانہ اقدامات کرنے، سخت مخنت اور مزید مہارت حاصل کرنے کے لئے سائنسدانوں اور ماہرین کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
