پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کی عطیہ کردہ امداد 2 لاکھ 50 ہزار افغان شہر یوں...

چین کی عطیہ کردہ امداد 2 لاکھ 50 ہزار افغان شہر یوں میں تقسیم

افغانستان کے دارالحکومت کابل کا فضائی منظر-(شِنہوا)

کابل(شِنہوا)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)  نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران افغانستان میں خوراک کے حوالے سے عدم تحفظ  کا شکار تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افغان شہر یوں میں چین کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عطیہ کردہ امداد تقسیم کی۔

ڈبلیو ایف پی افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر سیاؤ وے لی  نے چین کی طرف سے دی گئی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان عالمی سطح پر بھوک کا مرکز بنا ہوا ہے اور ملک بھر میں تین چوتھائی سے زیادہ لوگ غذائیت سے بھرپور غذا سے محروم ہیں۔

کابل میں ایک تقریب کے دوران افغانستان میں چینی سفارتخانے کے قونصلر ما چھن گوانگ نے کہا کہ چین بھوک کا شکار افغان خاندانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

جنگ سے تباہ حال ملک میں 35 ہزار خاندانوں یا تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افراد میں آٹا، خوردنی تیل اور دالوں پر مشتمل امدادی پیکیج تقسیم کئے گئے۔

چین نے گزشتہ برسوں کے دوران افغانستان کو کھانے پینے کی اشیاء اور  دیگر اشیاء فراہم کی ہیں جو ملک میں غریب اور قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!