چین، چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں برازیل کے ایوانِ صدر کے چیف آف اسٹاف روئی کوسٹا کی قیادت میں برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برازیل کے ایوانِ صدر کے چیف آف اسٹاف روئی کوسٹا کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان عملی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اور برازیل مشرقی اور مغربی نصف کرہ پر محیط مکمل معیشتیں، مربوط ترقیاتی حکمت عملی اور نظم و نسق کے مشترکہ تصورات کے حامل سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ نئے حالات کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان مجموعی تزویراتی تعاون نہ صرف دونوں اقوام کے دیرینہ اور بنیادی مفادات میں ہے بلکہ دنیا کے جنوبی ملکوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی بھی اچھی مثال ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور برازیل کی ترقی کے امکانات پر مکمل طور پراعتماد رکھتا ہے۔
اس مو قع پرروئی کوسٹا اور وفد کے دیگر ارکان نے کہا کہ برازیل معیشت، تجارت، مالیات، بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست تبدیلی، صنعتی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی شعبوں میں تعاون کے مزید ٹھوس نتائج کے حصول کا خواہاں ہے۔
