اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جی ڈی پی میں ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران...

چین کی جی ڈی پی میں ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 4.8 فیصد اضافہ

چین، مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں لوگ ایک سپرمارکیٹ میں خریداری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران مجموعی مقامی پیداوار(جی ڈی پی) میں گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا ۔

قومی ادارہ شماریات نے جمعہ کے روز بتا یا کہ جنوری سے ستمبر کے دوران جی ڈی پی تقریباً 949.7 کھرب یوآن (تقریباً 133.3 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

تیسری سہ ماہی کے دوران معیشت میں گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد اضافہ ہوا جو سہ ماہی بنیادوں پر 0.9 فیصد اضافہ ہے ۔

قومی ادارہ شماریات کے نائب سربراہ شینگ لائی یون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیچیدہ بیرونی حالات اور اندرون ملک ابھرتے چیلنجز کے باوجود چینی معیشت نے عمومی طور پر استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

شینگ کا کہنا تھا کہ مستحکم معاشی بحالی آگے بڑھانے والے مثبت عوامل میں ستمبر کے دوران مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیداوار اور طلب سے متعلق زیادہ تر اشاریے اور مارکیٹ توقعات بہتر ہوئی ہیں۔

سازوسامان اور ہائی ٹیک  پیداواری صنعتوں میں زبردست اضافہ ہوا جس کے سبب ابتدائی 9 ماہ کے دوران صنعتی پیداوار 5.8 فیصد بڑھی۔ خدمات کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!