اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسسرخ مرچوں سے بنی لپ اسٹک کون استعمال کرتا ہے؟

سرخ مرچوں سے بنی لپ اسٹک کون استعمال کرتا ہے؟

ہیڈلائن: سرخ مرچوں سے بنی  لپ اسٹک   کون استعمال کرتا ہے؟

جھلکیاں:

سرخ مرچوں کا تعلق کاسمیٹکس، خصوصاََ لپ اسٹکس کے ساتھ  ہے نا حیران کن بات؟سنکیانگ  میں پیدا ہونے والی مرچ کو   مقامی لوگ کی قسم کو  ‘لپ اسٹک مرچ’  کیوں کہتے ہیں؟ جانیے اس وڈیو میں

شاٹ لسٹ:

1. چین کے علاقہ سنکیانگ کے مختلف مناظر

2. اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): زوزانا زاک،نمائندہ  شِنہوا

3. چین کےعلاقہ  سنکیانگ میں مرچوں کے مختلف مناظر

4. چین کےیانچی، سنکیانگ  علاقہ کے مختلف مناظر

5. ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

6. ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

7. ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

8. غازی تجان عمار کو کام کرتے ہوئے دکھایا گیا

9. ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): غازی تجان عمار، مرچ ہارویسٹر آپریٹر

10. چین کے سنکیانگ میں زرعی میکانائزیشن کے مختلف مناظر

11. ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وانگ وین چھنگ، مرچ کاشتکار

12. اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): زوزانا زاک،نمائندہ  شِنہوا

13. ایک کمپنی کے مختلف مناظر جو قدرتی اجزاء جیسے کیپ سنتھین کی تیاری میں مہارت رکھتی ہے

14. چین کے  علاقہ سنکیانگ میں زرعی جدت کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

جب آپ لال مرچوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟

میکسیکن سالسا؟

بھارتی کری؟

چینی ہاٹ پاٹ؟

یا پھر امریکہ کا مشہور راک بینڈ؟

اسٹینڈ اپ  1(انگریزی): زوزانا زاک، شنہوا کی نمائندہ

"آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ سرخ مرچوں کا تعلق کاسمیٹکس، خصوصاََ لپ اسٹکس کے ساتھ بھی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کے کھانوں میں مرچ کی حدت پیدا کرنے والا یہ پودا کس طرح آپ کے ہونٹوں کی رنگت کا  بھی اہم جزو بن جاتا ہے۔ آئیے، شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے یانچی ہوئی خود مختار کاؤنٹی میں ایک مرچوں کے کھیت کا جائزہ لیتے ہیں۔”

سنکیانگ چین میں لال مرچوں کی پیداوار کا ایک اہم علاقہ ہے۔

سنکیانگ کے مرکزی نشیبی علاقہ  میں واقع، دھوپ سے چمکتا ہوا یانچی، وافر دھوپ اور لمبے عرصے تک گرمی سے فائدہ اٹھاتا ہے، جسے سرخ مرچ کی کاشت کے لیے ایک مثالی آب و ہوا تصور کی جاتی ہے ۔

عموماََ، کسان اپریل اور مئی کےوسط میں مرچ کی فصل کاشت کرتے  ہیں اور سرخ مرچوں  کی پیداوار ستمبر سے اکتوبر کے درمیان حاصل ہو جاتی ہے۔

لان ژی ژونگ ایک مقامی کسان ہیں جنہوں نے 2014 میں سرخ مرچ کی کاشت شروع کی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

"اس سال میں نے 200 مو،  جو کہ  13.3 ہیکٹر کے برابر رقبہ ہے پر کاشت  کاری کی ہے، جس میں سے 150 مو    رقبہ ( 10 ہیکٹر )   صرف  مرچ کی کاشت کے لیے مخصوص ہیں۔ میں نے زیادہ تر مرچیں کاٹ لی ہیں۔ اس سال اوسط پیداوار  600 کلوگرام فی مو (0.067 ہیکٹر) سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ رنگ نکالنے کے لیے مرچوں کی بہت سی اقسام ہیں، ہم نے بھی بہت سی اقسام لگائی ہیں، اور یہ خاص قسم بہترین ہے۔ اس میں بیماریوں سے زیادہ مزاحمت، بہتر رنگ اور زیادہ پیداوار ہے۔”

جب سرخ مرچیں اچھی طرح سے خشک ہو جاتی ہیں، تو انہیں ان کے رنگ کی قدر کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔ جتنی گہری سرخ رنگت ہوگی، اتنی ہی زیادہ قیمت ہوگی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

"عام طور پر، گہرے سرخ رنگ کی مرچیں اعلیٰ معیار کی ہوتی ہیں۔ تاہم، کچھ بہت نرم ہوتی ہیں، جیسا کہ  اس مرچ کی کوالٹی کچھ اچھی نہیں ہے۔ جب کہ مرچ کی یہ قسم  خاص طور پر بہترین ہے۔  یہاں اگائی جانے والی مرچیں کے متعلق لوگوں کی رائے ہے کہ یہ  بہت اچھی ہیں۔ میری مرچ کی  تمام  پیدوارفروخت ہو چکی ہیں اور  اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔”

سنکیانگ کی زراعت خاص طور پر  مرچ کی کاشت  میں حالیہ برسوں  کے دوران  جدید مشینری کے استعمال میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لان ژی ژونگ، مرچ کاشتکار

"ہم زیادہ تر کام کے لیے جدید مشینری کا استعمال کرتے ہیں۔ مرچیں کاٹنے کے لیے ہارویسٹر مشین بہت مؤثر ہے، جس سے بہت کم باقیات رہ جاتی ہیں۔ پہلے جب  مرچوں کی فصل کی  کٹائی ہاتھوں سے کرتے تھے تو بہت  سی  باقیات رہ جاتی تھیں۔ اب  تو کھیت  تقریباً صاف ہے۔ سنکیانگ میں، بہت سے کسان ہارویسٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ میرا 120 مو (8 ہیکٹر) کا کھیت ڈیڑھ دن میں کاٹا جا سکتا ہے، جبکہ ہاتھوں سے کاٹنے میں کم از کم 50 افراد کو 10 دن لگتے تھے۔ مرچ کاٹنے کا عمل زیادہ تر میکانکی ہو چکا ہے۔ ہم پودوں کو منتقل کرنے کے لیے بھی مشینیں استعمال کرتے ہیں، جو اس عمل کو تیز کردیتی ہیں۔”

غازی تجان عمار    ہارویسٹر آپریٹر  ہیں۔وہ اپنی کام کی ترقی سے خوش ہیں، جو زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی   کی بدولت ممکن ہوئی۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): غازی تجان عمار،  ہارویسٹر آپریٹر

"میں نے 2014 میں ہارویسٹر چلانا شروع کیا تھا۔ میں ہر سال دو مہینے کے لیے ہاویسٹر چلاتا ہوںاور اس سے مجھے کافی اچھی  آمدنی ہو جاتی ہے۔ میں ہر مہینے تقریباً 20,000 یوان  جو کہ تقریباً 2,833 امریکی ڈالر بنتے ہیں، کما لیتا ہوں۔ جب  کہ  دو مہینے  میں میری کل آمدنی تقریباً 40,000 یوان جو کہ  5,666 امریکی ڈالر کے برابر رقم ہے ، تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ ہارویسٹر  مشین بہت تیزی سے کام کرتی ہےاور ایک دن میں 100 مو (تقریباً 6.67 ہیکٹر)فصل   کاٹ لیتی ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ میں تقریباً مرچ کی  فصل  کے 3,000 مو (200 ہیکٹر)  کھیت دو مہینے میں  کاٹ لیتا ہوں۔”

جدید مشینری  اور بہتر اقسام کی کاشت کی بدولت، سنکیانگ میں مرچ  کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جس سے کاشتکاروں  کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): وانگ وین چھنگ، مرچ کاشتکار

مشینوں کے ذریعےفصل  کاٹنے  کی بدولت ہم بہت سے اخراجات بچا سکتے ہیں۔ ہم جراثیم کش ادویات چھڑکنے اور جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کرتے ہیں، جس سے مرچیں بہتر اگتی ہیں۔ مرچوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور رنگ کی کوالٹی بھی  بہتر ہوئی ہے جس سے  میری آمدنی دگنی ہو گئی ہے۔ اس سال میری پیداوار تقریباً 700 سے 800 کلوگرام فی مو ہے، اور میرا خالص منافع فی مو2,000 یوان جو کہ تقریباً 285 امریکی ڈالر  کے برابر بنتاہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): زوزانا زاک، نمائندہ شِنہوا

"یانچھی میں ٹنوں کے حساب سے سرخ مرچیں کاشت کی جاتی ہیں تاکہ ان سے قدرتی سرخ رنگ کا سفوف حاصل کیا جا سکے جو خوراک، دواسازی اور کاسمیٹکس میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ مقامی لوگ اس مرچ کی قسم کو  ‘لپ اسٹک مرچ’ کہتے ہیں۔”

قدرتی رنگت والی مرچوں  کی پیداوار کسانوں کوتاجروں اور فیکٹریوں سے  جوڑتی ہے۔اس پورے عمل سے  ہزاروں کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

یانچھی میں   زرعی جدت  کے استعمال سے مرچوں کی وسیع کھیتوں میں کاشت،  علاقے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

یانچھی ، چین سے نمائندہ  شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!