چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے چلنے والے آگ بجھانے والے آلات کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں اے آئی کے بارے میں ایک وزارتی گول میز اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ چین-آسیان ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے لئے تعاون کےمرکزکی تعمیر کاباضابطہ طور پر آغاز ہوگیا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے بتایا کہ اس مرکز کا مقصداے آئی کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنا، اوپن سورس پلیٹ فارمز مہیا کرنا اور اے آئی کی عملی ایپلی کیشنز کی مدد کے لیے ماہر افراد کی تربیت کرنا اور اے آئی ٹیکنالوجیز تک سب کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
این ڈی آر سی اور گوانگ شی حکومت نے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی اجلاس میں اے آئی پلس نامی ایک انیشی ایٹو کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ چین اور آسیان کے درمیان اے آئی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین اور آسیان کے درمیان وزارتی سطح پراے آئی تعاون کا ایک نظام قائم کیا جا سکے۔
اس اجلاس کا مقصد چین اور آسیان ممالک کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کے مکالمے کا پلیٹ فارم تیار کرنا، اے آئی کی ترقی اور گورننس کے حوالے سے عملی تعاون کو بڑھانا اور اے آئی کی ترقی کے مشترکہ فوائد کو یقینی بنانا تھا۔
