چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی کاؤشیان کے ہانفو بیس میں ایک روسی سیاح (بائیں) ہانفو لباس پہننے کی کوشش کررہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے دوران جنوری سے اگست تک غیر ملکی شہریوں کی ویزا فری آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 52.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار رہی۔
قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے مطابق اسی مدت کے دوران سرحدی نگران اداروں نے 5 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار غیر ملکیوں کی آمدورفت کی نگرانی کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.8 فیصد زیادہ ہے جس میں سے ویزے کے بغیر داخلے مجموعی داخلوں کا 62.1 فیصد رہے۔
مجموعی طور پر اس عرصے کے دوران ملک میں 46 کروڑ داخلے اور اخراج ریکارڈ ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہیں۔
انتظامیہ نے عہد کیا ہے کہ وہ سرحد پار سفر کو مقامی اور غیر ملکی مسافروں دونوں کے لئے مزید آسان اور موثر بنانے کی خاطر طریقہ کار کو ہموار کرے گی۔
